باجوڑ( اے بی این نیوز ) باجوڑ کے صدر م مقام خار پر دھماکہ ،متعدد افراد کے زخمی ہو نے کی اطلاع ہے، یہ دھماکہ باجوڑ کے صدر مقام خار میں ہو ا جہاں جے یو آئی ف کا جلسہ ہو رہا تھا، امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں،زخمیوںں کو طبی امداد پہنچائی جا رہی ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ابھی دھماکے کا تعین نہیں کیا جا سکا کی یہ کس نو عیت کا تھا،معلوم ہوا کہ ابھی تک چالیس افراد کے زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں ،سیکیورٹی اہلکاروںنے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا،دھماکہ میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ورکرز کنونشن میں بڑی تعداد مین لو گ موجود تھے،ترجمان جے یو آئی ف اسلم غوری نے کہا ہے کہ ہم اس واقعہ کہ مذمت کرتے ہیں ہیں اور یہ انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے۔ الیکشن سے قبل یہ بڑی تشویش ناک صورتحال ہے۔















