لندن (اے بی این نیوز) نیلی آنکھوں کی وجہ سے سوشل میڈیا کے ذریعے مقبولیت حاصل کرنے والے مشہور چائے والا ارشد خان لندن میں بھی ان ایکشن،ارشد خان نے برطانیہ کے مہنگے علاقے میں اپنا کیفے کھول لیا ۔بل بورڈ پربرانڈ کا نام ’کیفے چائے والا ارشد خان‘ لکھا ہے۔ایسٹ لندن میں انڈیا، پاکستان اوربنگلہ دیش کے تارکین وطن افراد کی تعداد زیادہ مقیم ہے۔چائے والے ارشد خان نے مشرقی لندن کے 229 ایلفورڈ لین پر کیفے کھولا جس کے باہر لگے بل بورڈ پر برانڈ کا نام ’کیفے چائے والا ارشد خان‘ لکھا گیا ہے ۔کیفے کی سجاوٹ میں جنوبی ایشیا کے روایتی رنگ سجائے گئے ہیں جن میں ٹرک آرٹ سجا ویسپا بھی شامل ہے۔یہ کیفے تین بھائیوں بہادر درانی، نادر درانی اور اکبر درانی کی مدد سے لندن میں کھولا گیا۔ارشد خان ایک غریب نوجوان تھے جو اسلام آباد کے ایک ڈھابے پر چائے فروخت کرتے تھے۔اکتوبر 2016 میں فوٹوگرافر جویریہ علی نے ایک گاہک کو چائے پیش کرتے ہوئے ایک تصویر کھینچ کر انسٹاگرام پر کیپشن کے ساتھ پوسٹ کی تھی۔ جس کے بعد ارشد خان کو دنیا بھر کے میڈیا نے کوریج دے کر شہرت کو آسمان کی بلندیوں تک پہنچایا۔۔اس تصویرسے ارشد کو راتوں رات شہرت ملی اور انہیں مختلف فیشن برانڈز نے اپنے فوٹو شوٹ کیلئے بھی منتخب کیا تھا۔