ومبلڈن(نیوزڈیسک) روس یوکرین جنگ کھیل کے میدانوں تک پہنچ گئی ،اثرات ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ پر بھی دکھائی دینے لگے ۔تفصیلات کے مطابق یوکرین کی ایلینا سویتولینا نے وویمن سنگلز ایونٹ میں بیلاروس کی وکٹوریا آزارینکا کو پری کوارٹر فائنل میں شکست دینے کے بعد ایلینا نے آزارینکا سے ہاتھ ملایا نہ گلے ملیں۔ واضح رہے کہ ومبلڈن میں ویمنز سنگلز کے راؤنڈ آف 16 میں یوکرین کی ایلینا سویتولینا اور بیلا روس کی وکٹوریا آزارینکا مد مقابل تھی۔ اس حوالے سے بیلاروسی وکٹوریہ آزارینکا نے کہا کہ یہ مناسب رویہ نہیں ،ایلینا سویتولینا کو ٹھہرنا چاہیے تھا۔ وکٹوریا آزارینکا پہلا سیٹ آزارینکا نے 2-6 سے جیتا، لیکن دوسرے سیٹ میں ایلینا نے کم بیک کیا اور 4-6 کی جیت کے ساتھ مقابلہ برابر کردیا۔













