اوٹاوہ(نیوز ڈیسک) تھمبزاپ ایموجی کا استعمال احتیاط سے کریں،یہ معاہدہ ہونیکی تصدیق ہے۔آج کل سوشل میڈیا پر تھمبزاپ دینا عام سی بات ہے لیکن یہ ایموجی دلچسپ صورتحال اختیار کر لے گی جب اسے عدالت نے کروڑوں روپے کے معاہدے کی تصدیق قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے صوبے ساسکچیوان کی ایک عدالت میں ایک مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے فیصلے میں کہا کہ تھمبز اپ ایموجی دستخط کی طرح قانونی حیثیت رکھتا ہے اور اس کا استعمال لوگوں کو قانونی معاہدوں پر عملدرآمد کا پابند بنا تا ہے ۔ واضح رہے کہ عدالت نے 86 ٹن سَن اناج کی خرید وفروخت کے معاملے پر خلاف ورزی کرنے والی کمپنی 61 ہزار ڈالرز جرمانہ سود کے ساتھ ادا کرنا کی ہدایت کردی ،عدالت نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کا استعمال عام ہو چکا ہے تو عدالتیں بھی ایموجیز کے استعمال سے پیدا ہونیوالےنئے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔