لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور میں آج بھی مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شدید بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی تھی ،گزشتہ روز ہونے والی بارش نے 30 سال کا ریکار توڑ دیا تھا۔ موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، سڑکیں تالاب بن گئیں ، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔واضح رہے آج بھی پی ڈی ایم اے نے ممکنہ بارش کے پیش نظر اربن فلڈنگ کی وارننگ جاری کی ہوئی ہے ۔ دوسری طرف شدید بارشوں کی وجہ سے 8 سے 10 جولائی کے دوران دریائے ، ستلج، جہلم،راوی اور چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔















