اہم خبریں

معروف انٹرنیشنل اسنوکر پلیئر ماجد علی نے گردن آرا مشین میں دے کرخود کشی کرلی

لاہور(اے بی این نیوز) معروف عالمی شہرت یافتہ ، انٹرنیشنل اسنوکر کھلاڑی ماجد علی نے خود کشی کرلی۔ اسنوکر کے عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے کیوئسٹ ماجد علی نے اپنی گردن الیکٹرک آرا مشین تلے دیدی، زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے وہ موقع ہی پر جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ماجد علی تین برس سے ڈپریشن کا شکار اور زیرعلاج تھے۔ قومی کیوئسٹ نے شادی نہیں کی تھی۔ماجد علی نے ایشین جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ 2014 کا فائنل کھیل کر سلور میڈل اپنے نام کیا تھا۔ سابق عالمی اسنوکر چیمپیئن محمد آصف نے بتایا کہ ہفتہ قبل ماجد سے فیصل آباد میں ملاقات ہوئی تھی،ان کومالی پریشانی نہیں تھی لیکن مایوس سے لگے تھے۔قانونی کارروائی کے بعد ماجدعلی کی لاش ورثا کے حوالے کی جائے گی جبکہ تدفین ان کے آبائی علاقہ سمندری ہی میں ہوگی۔

متعلقہ خبریں