اسلام آباد ( اے بی این نیوز)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مالیاتی پیکج ڈیل کے معاہدے پر اہم پیشرفت متوقع، ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جورجیوا کے درمیان ٹیلی فون رابطہ ہوا،وزیراعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف میں رابطہ منگل کی علی الصبح ہوا ،وزیراعظم اور آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر نے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے امور پر گفتگو کی ،آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے وزیراعظم سے پیرس میں ہونے والی ملاقاتوں کے تناظر میں وزیرخزانہ اور ان کی ٹیم کی آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے حوالے سے کوششوں کا اعتراف کیا ۔وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ آئی ایم ایف پروگرام کے نکات پر ہم آہنگی آئندہ ایک دو دن میں آئی ایم ایف کے فیصلے کی شکل اختیار کرے گی،وزیراعظم نے معاشی صورتحال کی بہتری کے اہداف مشترکہ کوششوں سے حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ،پاکستان کی معاشی صورتحال کی بہتری چاہتے ہیں، آئی ایم ایف کی ایم ڈی کی وزیراعظم سے گفتگو ، آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر نے وزیراعظم شہباز شریف کے قائدانہ عزم کو سراہا