کراچی (نیوزڈیسک ) معمولی تلخ کلامی پر کتاقتل ، مالک نے 5 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق مدعی کا کہنا ہے کہ 10 فروری کو میرا کتا چوری ہوا جو 12 فروری کو کچرا کنڈی سے مرا ہوا ملا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ سیکشن 429 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، پولیس نے جو جی نامی کتے کے قتل کی ایف عدالت میں جمع کرادی ۔ واضح رہے کہ ایف آئی آر میں پولیس اہلکار علی، حسن، مصطفیٰ، وحید، علی کو نامزد کیا گیا ہے اس حوالے سے مدعی ریاض حسین نے بتایا کہ علی حسن اور مصطفیٰ سے کتے کے معاملے تلخ کلامی ہوئی ،ملزمان نے مجھے دھمکی دی تھی کہ تمہارا کتا چند دن کا مہمان ہے،ملزمان نے بے دردی سے کتے کو قتل کیا ہلاک ،اس کا سینہ جلا ہوا تھا۔ واضح رہے کہ جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو 5 سال قید ہو سکتی ہے۔