شجا ع آباد ( اے بی این نیوز ) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنا ئزر مریم نواز نےیوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ مینوں دسو تساں ٹھیک او، تہاڈی بہنڑ تساں کو ملن آئی ہے، میں پہلی مرتبہ شجاع آباد آئی ہوں،جس دں مشرف نے شب خون مارا تھا اس دن بھی نواز شریف شجاع آباد میں آ کی خدمت کر رہے تھے، نوجوانوں آپ ملک کا مستقبل ہیں اس لئے میں خود چل کر یہاں آئی ہوں ، دو تہائی اکثریت والا وزیر اعظم پہنچا تو وہ یہاں مسنگ ہو گیا،پینتیس منٹ پتہ نہیں چلا کدھر گیا،نواز شریف کا ہمیشہ اتارا گیا ،تو کیا نوز شریف نے کبھی کہا کہ ملک کو تباہ مکردو،آگ لگا دو، اس لئے نہیں کہا کہ نواز شریف نے ایک ایک اینٹ جوڑ کر ملک بنایا،اب بھی مستقبل نواز شریف کا ہے، جن ہاتھوں نے میٹرو بس بنائی ہو، موٹر وے بنائی ہو وہ اسک کو کیا توڑ سکتے ہیں، سکول کالج نبانے والے کیا کالجوں کو آگ لگا سکتے ہیں ،ان آگ لگانے والوں کے ہاتھ توڑ دیں گے،دوسری طرف دیکھو حکمرانی کیا گئی ملک کو آگ لگا دی،شہدا کی یاد گاروں کو تباہ کیا گیا ،اس دن دل خون کے آنسو رویا،پاکستانیوں آج وعدہ کرو جس نے شہدا کی تذلیل کی ان کو معاف نہیں کریں گے،نا معلوم کیسے منحوس لوگ ہیں ان کو کس نے بھیجا ہے،انہون نے ملک کو تبا ہ کیا،جن لوگوں نے شہدا کی یاد گاروں کو تبا کیا وہ کسی رعایت اور معافی کے مستحق نہیں ہین سن لو تم لوگوں کو یہ قوم کسی صورت معاف نہیں کرے گی، منصوبے کا ماسٹر مائنڈ زمان پارک میں چھپا بیٹھا ہے،مشکل وقت میں کارکنوں کو اکیلا چھوڑ دیا،میں نوجوانوں سے مخاطب ہوں یا کے بچے لندن میں اور یہاں کے بچے جیلوں میں ہیں،یہ کہتا ہے کہ یہ ملک میرے بچوں کے قابل نہیں اس لئے اس نے اس ملک کو آگ لگائی،اس شخص نے بچوں کے ہاتوں سے کتابین لے کر ان کے ہوتھوں میں ماچس اور تیلی پکڑا دی،اس نے بچوں کو ورغلا دیا،اس کے بچے باہر اور یہاں کے بچے جیلوں میں ہیں، یہ زرا قاسم اور سکمان کو بھی کہے کہ باہر نکل کر آگ لگائیں، تکبر اور رعونت میں کہا تھا کہ میں ان کو رلاوں گا،آج ن لیگ کو رلانے والا سب باجماعت دھاڑیں مار مار کر رو رہے ہیں،جیل سے اتنا ڈرتا تھا کہ کہا کہ اگر میں جیل جاوں تو آگ لگا دینا، جن کو جلانے نکلا تھا آج ان سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ مجھے وہ لوگ کو ئی جواب نہیں دیتے،انصاف نہ ملے لیکن اللہ کا اصاف مل کے رہتا ہے اور وہ جوش میں آتا ہے،ن لیگ کو توڑنے کا کہا اور کوشش کی لیکن نہ توڑ سکا،کو ئی ایک بھی نواز شریف کو چھوڑ کر نہیں گیا،لیکن آج اس کی جماعت کی یہ حالت ہے کہ ایک چنگ چی میں آ جائے گی اور اب انشااللہ اب اس کو کو ئی ووٹ ڈالنے نہیں نکلے گا، نواز شریف اصلی عوامی لیڈر ہے جو کہتا ہے کہ چھبیس سال میں جماعت بنی چھبیس منٹ میں ٹوٹ گئی،جس جہاز میں بنی اسی جیاز میں ٹوٹ گئی،اب یہ فتنہ ختم ہو گیا،اب ملک آگے بڑھے گا، شہباز شریف نے بہترین بجٹ پیش کیا،ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا،نواز شریف جب واپس آجائے گا ملک ترقی کرے گا، نوجونوں کے ہاتھ میں ہم نے ڈنڈے نہیں پکرانے،روز گار دینا ہے،میرا خواب ہے کہ پاکستان کے لئے جدید ترین زرعی ٹیکنالوجی لائی جائے، ہر سہولے آپ کے قدموں میں ہو،آپ کا مستقبل انفارمیشن ٹیکنالوجی سے منسلک ہو، میں چاہتی ہوں کہ آپ کا ہاتھ پکڑ کر آپ کو کامیابی کی طرف کے جایا جائے،میرا وعدہ ہے نوجوانوں کی تقدیر کو بدلیں گے،اچھے دن آنے والے ہیں،میں پوری ن لیگ کی قیادت شجاع آباد کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں ،آپ لوگ سب میرے دل کے قریب ہے ،مجھے سرائیکی زبان سے بہت پیار ہے۔















