اسلام آباد(اے بی این نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی چینل کیساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا لہٰذا ری امیجننگ والے پاکستان کو ڈرانا بند کریں۔ ہم نے 4 ارب ڈالر فائنانسنگ کا بندوبست کر لیا تھا، اسحاق ڈار کاکہنا تھا کہ آئی ایم ایف مزید دو ارب ڈالر کی فائنانسنگ کا بندوبست کرنے کا کہہ رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے ختم ہونے والے مالی سال میں ادائیگیوں کا ہر وعدہ پورا کیا ، ساڑھے پانچ بلین ڈالر کمرشل بینکوں کو واپس کئے ، فروری میں نواں ریویو مکمل ہو جانا چاہیے تھا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، ری امیجننگ والے پاکستان کو ڈرانا بند کریں، ٹیکس وصولیوں کا ہدف 7200 ارب روپے سے بڑھا کر 9200 ارب کر دیا ہے ، یہ ہدف حاصل کر لیں گے، آئی ایم ایف نے بھی اسے چیلنج نہیں کیا۔















