اسلام آباد (اے بی این نیوز)کل بجٹ اجلاس سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا،وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئندہ مالی سال 2023-24 کا بجٹ پیش کریں گے،اتحادی حکومت اور وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ دوسرا بجٹ ہوگاوفاقی کابینہ اپنے خصوصی اجلاس میں بجۓ2023-24 کی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں 2بجے دوپہر منعقد ہوگا،قومی اسمبلی کے بعد وزیرخزانہ اسحاق ڈار سینٹ میں بجٹ دستاویزات پیش کریں گے،سینٹ کا اجلاس کل شام 6 بجے منعقد ہوگا،سینٹ اجلاس میں بجٹ سفارشات کے لئے قائمہ کمیٹی خزانہ کو بھجوادیا جائے گا،بجٹ کے حوالے سےسینٹ سفارشات پر حکومت عملدرآمد کی پابند نہیں ہوتی۔















