اہم خبریں

شاہ محمود قریشی کو سنٹرل اڈیالہ سے رہا کر دیا گیا

راولپنڈی (اے بی این نیوز    )شاہ محمود قریشی کو سنٹرل اڈیالہ سے رہا کر دیا گیا،لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے آج صبح پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔، رہائی کے فوری بعد شاہ محمود قریشی میڈیا سے گفتگو میں آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں کیس کی سماعت ہوئی تو شاہ محمود قریشی کے وکیل تیمور ملک اور ان کی بیٹی گوہر بانو قریشی پیش ہوئے جب کہ سرکار کی طرف سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عابد عزیز راجوری نے پیروی کی۔عدالت نے ڈی سی راولپنڈی کے تھری ایم پی او کے آرڈرز کالعدم قرار دے دیے تھے اور شاہ محمود قریشی کو کسی قسم کا شورٹی بانڈ جمع کرانے کی ہدایت نہیں کی تھی۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ انہیں کسی اور ایم پی او آرڈر کے تحت گرفتار نہ کیا جائے۔واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے بعد تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور ان کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر 23 مئی کو رہائی عمل میں آئی تھی لیکن اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد انہیں ایک بار پھر پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔

متعلقہ خبریں