اہم خبریں

پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل،نوازشریف ہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں،رانا ثنااللہ خان

باغ(اے بی این نیوز)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ خان نے آزادکشمیر کے ضلع باغ میں مشتاق منہاس کی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے ، پاکستان اور کشمیر دوقالب یکجان ہیں ۔ کشمیر پاکستان کے بغیر نامکمل ہے دنیا کیلئے کسی مسلمان ملک کا ایٹمی قوت بننا ناقابل قبول تھا، مسلم لیگ اور نوازشریف ہی پاکستان کو بحران سے نکال سکتے ہیں۔ پاکستان اور آزادکشمیر لازم وملزوم ہیں۔بھارت کے دھماکوں کے مقابلے میں 28 مئی کو دھماکے کرکے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ بھارت نے ایٹمی دھماکے کئے تو پوری دنیا اکھٹی ہوگئی ، نوازشریف کو ایٹمی دھماکے کرنے کی سزادی گئی اور دس سال مارشل لا لگا کر پاکستان کو پیچھے دھکیلا، سازش کے تحت نوازشریف کی حکومت کو گرایا گیا ۔ نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر حکومت سے نکالا گیا، 2013 میں عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا تھا، 2018 کے الیکشن کو کوئی نہیں مانتا، بابا رحمتے اب چھپتا پھر رہا ہے ۔ نام لے کر لوگوں کو کہا گیا کہ تمہیں پھانسی چڑھاوں گا۔ ایک شخص نے ملک کو نفرت کی بھینٹ چڑھا دیا، بابا رحمتے نے سازش کے تحت نوازشریف کو نااہل قرار دیا۔ ایک شخص نے اداروں پر حملے کئے ، 2014 میں سازش کے تحت فتنے کو لانچ کیا گیا جس نے اداروں پر حملے کروائے ، مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ملک میں دہشتگردی پر قابو پایا ، جس ملک کی فوج مضبوط ہے اس ملک کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔ ایک فتنے نے افواج پاکستان سے آزادی کا نعرہ لگایا ۔ غیر ملکی ایجنڈے پر چل کر قوم وملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ۔

متعلقہ خبریں