راولپنڈی( نیوز ڈیسک)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شدید معاشی بحران ہے لیکن اسحاق ڈار کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی،حل صرف الیکشن ہیں ورنہ ڈیفالٹ کا خطرہ دروازے پر ہے۔پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ آرمی کا سپہ سالار بھی کہہ رہا ہے کہ پاکستان نازک ترین موڑ پر پہنچ گیا ہے، کپڑے بیچنے والا شہباز شریف بھی اعتراف کر رہا ہے کہ شدید معاشی بحران ہے لیکن اسحاق ڈار کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی، حل صرف الیکشن ہیں ورنہ ڈیفالٹ دروازے پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 15 جنوری کو ایم کیو ایم کا بھی پتہ چل جائے گا، پی ڈی ایم کا عمران خان پر ہر ناکام حملہ ان کے اپنے گلے پڑ رہا ہے، حکومت نے 87 ارب ترقیاتی کاموں پر ممبروں کو، 2 ارب بلاول کے دوروں پر اور 2 ارب کمپنی کی مشہوری پر لگا دیا گیا۔
سیاسی معاشی اور سماجی استحکام ہی قومی سلامتی ہےامیدہےاس پرآج کچھ فیصلہ ہو گا 87 ارب ترقیاتی کاموں پر ممبروں کو 2 ارب بلاول کے دوروں پر اور 2 ارب کمپنی کی مشہوری پر لگا دیا 77 وزرا کے بحری بیڑےاور IMF کے شرائط غریب کے لیے ہیں حکمرانوں کی اپنی دولت بیرون ملک بینکوں میں محفوظ ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 2, 2023
شیخ رشید احمد نے کہا کہ 77 وزراء کے بحری بیڑے اور آئی ایم ایف کی شرائط غریب کے لئے ہیں، حکمرانوں کی اپنی دولت بیرون ملک بینکوں میں محفوظ ہے۔