اہم خبریں

کوروناکے باوجود ہماری حکومت میں ملک ترقی کررہا تھامگرہمیں چلتاکرکےچوروں کومسلط کردیاگیا،عمران خان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ کوروناکے باوجود ہماری حکومت میں ملک ترقی کررہا تھا،ہماری حکومت کو ختم کر کے چوروں کو ملک پر مسلط کیا گیا، قوم تیاری کر لےمزید مہنگائی آنے والی ہے، بیروزگاری اتنی بڑھ گئی ہے کہ ساڑھے7 لاکھ کے قریب پاکستانی باہر چلے گئےہیں، شفاف الیکشن سے ملک میں استحکام آئے گا ،نوجوان تیار ہوجائیں ہم نے اس ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے،اتوارکوسیلاب فنڈتقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ کوروناکے باوجود ہماری حکومت میں ملک ترقی کررہا تھا،ہماری حکومت کو ختم کر کے چوروں کو ملک پر مسلط کیا گیااور سازش کے ذریعے ہماری حکومت کو چلتاکیاگیا،انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم رہنمائوں پر 95فیصد کیسز ہمارے آنےسے پہلے ان کیخلاف بنے ہوئے تھے،ہم نے یہ کیسز بنائے ہی نہیں،یہ توپیپلزپارٹی اورن لیگ کے دورحکومت میں کیسزبنے تھے ،انہوں نے حکومت میں آکر 1100 ارب روپے کے کیسز ختم کیے،انہوں نے کہاکہ بیروزگاری اتنی بڑھ گئی ہے کہ ساڑھے7 لاکھ کے قریب پاکستانی باہر چلے گئےہیں،انہوں نے کہاکہ قوم تیاری کر لےمزید مہنگائی آنے والی ہے،دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس جائیں گے تو مزید مہنگائی بڑھے گی لیکن آئی ایم ایف کے پاس نہ گئے تو ملک ڈیفالٹ کر جائے گاکیونکہ ہمارے پاس آئی ایم ایف کے پاس جانے کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں،ہم سب نے ملکر مشکل وقت کامقابلہ کرنا ہے،جب مشکل وقت آتا ہے تو ان کامقابلہ کیا جاتا ہے،جرمنی اور جاپان نے ہم سے مشکل وقت دیکھا مگر وہ ثابت قدم رہے اورآج وہ ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہیں،ان کا کہناتھا کہ شفاف الیکشن سے ملک میں استحکام آئے گا ،نوجوان تیار ہوجائیں ہم نے اس ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے،اس موقع پر چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہا کہ سیلاب کے دوران عمران خان نے 3ٹیلی تھون کا انعقاد کیا،تین اعشاریہ چار ارب وزیراعلیٰ پنجاب کے فنڈ میں جمع ہوچکےہیں،ایک اعشاریہ دو ارب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے فنڈ میں جمع ہوئے،ڈاکٹر ثانیہ نشترنے کہاکہ سندھ سے ڈیٹا ملنے کے فوری بعد امدادی رقم تقسیم کردی جائےگی۔

متعلقہ خبریں