اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاقی حکومت نے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمن کو چیئرمین پی ٹی اے تعینات کردیا،کابینہ ڈویژن نے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمن کو چیئرمین پی ٹی اے تعینات کرنے کا نوٹفیکشن جاری کردیا،وفاقی کابینہ نے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمن کو چیئرمین پی ٹی اے لگانے کی منظوری دی تھی ،میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمن نے آج ہی ممبر ایڈمنسٹریشن پی ٹی اے کے عہدے کا چارج سنبھالا ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے حال ہی پی ٹی اے میں ممبر ایڈمنسٹریشن کی پوسٹ کریٹ کی گئی،ممبر ایڈمنسٹریشن کی تعیناتی کیلئے پی ٹی اے رولز اور ایکٹ میں ترمیم کی گئی،ممبر ایڈمنسٹریشن کی تعیناتی کے بعد پی ٹی اے کے کل ممبران کی تعداد 4 ہوگئی ہے،پی ٹی اے کے چار ممبران میں سے ایک ممبر کی پوسٹ ابھی خالی ہے،ممبر ٹیکنیکل پی ٹی اے کی تعیناتی کا عمل گزشتہ 2 ماہ سے زیر التوا ہے،ممبر ٹیکنیکل کی پوسٹ کیلئے تاحال انٹرویو شروع نہیں کیے جاسکے، پی ٹی اے میں اس سے قبل ممبر ٹیکنیکل چیئرمین تعینات ہوتے آئے ہیں۔















