اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے رومن کیتھولک کے سابق روحانی پیشوا پوپ بینی ڈکٹ کے انتقال پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ بینی ڈکٹ کے جہان فانی سے چلے جانے سے کروڑوں افرادسوگوارہیں،ہفتہ کو جاری ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے بینی ڈکٹ کے انتقال پرافسوس کااظہارکیا،واضح رہے کہ پوپ بینی ڈکٹ سخت علالت کے بعد ہفتہ کی صبح 95 برس کی عمر میں وفات پاگئے تھے۔بینی ڈکٹ 2013 میں پاپائیت کی ذمہ داریوں سے دستبردار ہوئے، وہ 600 سال میں مستعفی ہونے والے پہلے پوپ تھے۔















