اہم خبریں

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب ترمیمی بل پارلیمنٹ کو واپس بھجوادیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں پہلے کی گئی ترامیم سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں، بل اور وزیرِ اعظم کی ایڈوائس میں اس پہلو کا حوالہ نہیں دیا گیا۔قبل ازیں وزیرِ اعظم نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بل توثیق کیلئے صدر مملکت کو بھجوایا تھا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےقومی احتساب (ترمیمی) بل 2023 پارلیمنٹ کو دوبارہ غور کرنے کیلئے واپس بھجوا دیا۔ زیر التواء معاملے کے اثرات پر غور کئے بغیر قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترامیم پر دوبارہ غور کیا جانا چاہیے۔

متعلقہ خبریں