اہم خبریں

پی ڈی ایم حکومت کا اسپورٹس بورڈ کے 24 عشاریہ ایک ارب کے ترقیاتی بجٹ پر کٹ لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے اسپورٹس بورڈ کے ترقیاتی بجٹ پر1-24ارب روپے کی کٹوتی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی حکومت نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ترقیاتی بجٹ کے چوتھے کوارٹر میں ترقیاتی بجٹ پر 1-24 ارب روپے کی کٹوتی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔بورڈ کے جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے3ارب 40 کروڑ روپے کے چوتھی کوارٹر میں فنڈز جاری ہونے تھے جس میں سے 1-24 ارب روپے کی کٹوتی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سے قبل بھی پی ایس بی کے غیر ترقیاتی اخراجات پر پچاس فیصد کٹوتی کی گئی تھی، اب ترقیاتی بجٹ اور پہلے سے جاری اسکیموں پر کٹوتی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں