راولپنڈی(نیوز ڈیسک) کار چھین کر فرار ہونیوالے ڈاکوؤں پر پولیس کی فائرنگ ، مبینہ پولیس حملے کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک ،ایک فرار جبکہ پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں شہری سے گاڑی چھیننے والے 2 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے ،فائرنگ تبادلے میں ہیڈ کانسٹیبل غلام محی الدین بھی شدید زخمی ہوا۔یہ واقعہ راولپنڈی میں تھانہ دھمیال کے علاقے میں پیش آیا جہاں شہری سے گاڑی چھین کر فرار ہوتے 3 ڈاکؤوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی ، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل بھی زخمی ہوا ،فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو زخمی ہوئے ، شہری سے چھینی گئی گاڑی، اسلحہ سمیت دیگر اشیا برآمد کر لی گئیں۔ ہلاک ہونے والے ڈاکووں کا تعلق بین الصوبائی نجیب اللہ ڈکیت گینگ سے تھا جو متعدد وارداتوں میں پولیس کومطلوب تھے۔ہلاک ڈاکؤوں کی شناخت نقیب الرحمان عرف طوفان اور تحسین اللہ کے ناموں سے ہوئی۔