اہم خبریں

ہمت ہے تو ججز کیخلاف ریفرنس لاو،حکومتی بے وقوفیوں سے ہی عمران خان مزید مقبول ہوا ، شیخ رشید کا دعویٰ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کا شیڈول آگیا ،اگر ہمت ہے تو ججز کیخلاف ریفرنس لائو، قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے ، حکومت کی بے وقوفیوں سےعمران خان مزید مقبول ہوگیا ہے ۔ آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں الیکشن کی تیاریاں ہو رہی ہیں لیکن حکمران انتخابات سے فرار اختیار کر رہے ہیں،صرف تین جماعتوں نے کاغذات نامذدگی جمع کرائے باقی کے پاس تو امیدوار ہی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اسمبلی میں قرارداد پاس کرانے جارہی ہے،کل قومی اسمبلی میں صرف 5 ارکان بیٹھے تھے ،قومی اسمبلی بھی سپریم کورٹ کےماتحت ہے، تمام ادارےآئین وقانون کے تابع ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن میں جانے،عوام کوشکل دینے کے قابل نہیں رہے ، اگرہمت ہے تو ججز کیخلاف ریفرنس لائیں ، پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل 13 میں سے دس پارٹیزکے پاس امیدوارہی نہیں ۔

متعلقہ خبریں