اسلام آباد(نیوز ڈیسک)موجودہ سیاسی صورتحال ،24 گھنٹوں میں وزیراعظم شہبازشریف نے آج پھر کابینہ اجلاس طلب کرلیا، اہم فیصلہ متوقع۔ تفصیلات کے ممطابق یہ چوبیس گھنٹوں میں وفاقی کابینہ کا دوسرا اجلاس ۔ کابینہ اجلاس کا وقت تو دیدیا گیا لیکن ایجنڈا سامنے نہ آسکا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا یہ اجلاس آج شام 4بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں بلایا گیا ہے ، اجلاس میں مجموعی ملکی سیاسی صورتحال اور حکومت کیخلاف جاری مقدمات پر غور کیا جائیگا ۔















