لاہور(نیوزڈیسک)لاہور انسداد دہشت گردی عدالت،زمان پارک میں پولیس پر تشدد ،جلاو گھیراؤ اور ظل شاہ قتل کیس میں عمران خان کی عبوری درخواست ضمانتوں کا معاملہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تین مقدمات میں عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ،عدالت نے عمران خان کی تینوں مقدمات میں عبوری درخواست ضمانت میں توسیع کر دی ۔عدالت نے عمران خان کی عبوری درخواست ضمانت میں 13 اپریل تک توسیع کر دی۔انسداددہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی عدالت نے عمران خان کی تینوں مقدمات میں ضمانت منظور کر کی عدالت نے عمران خان کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پیش ہونے کا حکم دیا تھا،عمران خان عدالت کے بلانےپر عبوری درخواست ضمانت کے کیس میں پیش ہوئے۔چئر مین تحریک انصاف عمران خان عدالت سے روانہ ہو گئے۔انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 13اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج عدالتی حکم پر انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوگئے ، انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کو 11 بجے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی ڈیوٹی جج نے کی، جس میں سابق وزیراعظم کی جانب سے وکیل نے دلائل دیے کہ عمران خان کو شدید ترین سکیورٹی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ آپ صرف یہ بتائیں کہ عمران خان عدالت میں پیش ہوں گے یا نہیں؟، جس پر وکیل نے کہا کہ 2 سابق وزرائے اعظم کا قتل ہوچکا ہے۔ ہمیں ڈیڑھ بجے کا وقت دیں، عمران خان پیش ہوجائیں گے۔عدالت نے حکم دیا کہ عمران خان گیارہ بجے تک پیش ہوں۔ گیارہ بجے کیس دوبارہ سنیں گے، اگر عمران خان پیش ہوئے تو ٹھیک ورنہ قانون کے مطابق فیصلہ کردیں گے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ریلیف اسے ہی ملے گا جو عدالت پیش ہوگا۔دوران سماعت وکیل نے عدالت سے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر سکیورٹی کے مناسب انتظامات نہیں ہیں۔ جس پر عدالت نے اسپیشل برانچ کے اہلکار کو طلب کرکے احاطہ عدالت کے باہر سے غیر ضروری افراد کو نکالنے کی ہدایت کی۔ وکیل نے کہا کہ عمران خان کو سکیورٹی کے سخت ترین تحفظات ہیں۔ اگر عدالت کہے تو میں اس حوالے سے دلائل دے دیتا ہوں کہ ملزم کے پیش ہوئے بغیر بھی کارروائی آگے بڑھ سکتی ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کو ایک ہفتے کی ضمانت ملی تھی، آپ نے ضمانتی مچلکے تک جمع نہیں کرائے















