اہم خبریں

قوم عدلیہ کیساتھ ہے، سڑکوں پر آئی تو ہر چیز بکھر جائے گی، شیخ رشید احمد نے وارننگ دیدی

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم عدلیہ کیساتھ ہے، سڑکوں پر آئی تو ہر چیز بکھر جائے گی،شہباز شریف توہین عدالت کے ریڈار میں آ کر گھر جائیں گے۔

آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایک سال میں غریب موت کیلئے آٹے کی لائن میں لگا ہے یا آئی ایم ایف کی شرائط پر گھٹنے کے بل لیٹا ہے۔رجسٹرار کو ہٹانا، بنچ بنانا، سوموٹو لینا چیف جسٹس کا آئینی حق ہے، ایک طرف ججز کے بائیکاٹ کا اعلامیہ جاری کرتے ہیں، دوسری طرف عدالت میں دلائل دینے کی بھیک مانگتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کہتا ہے 3 ججوں کے فیصلے سے ڈالر 500 روپے کا ہو جائے گا، بلاول کہتا ہے ایمرجنسی یا مارشل لا لگ سکتا ہے، شہباز شریف کہتا ہے 3 ججوں کا فیصلہ منظور نہیں، پھر شہباز شریف توہین عدالت کے ریڈار میں آئے گا اور گھر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں آئین و قانون کی حکومت نہ ہوئی تو یہ ریاست میں بغاوت کے مترادف ہوگا، ریاست عوام کا نام ہے، ساری عوام اور سارے ادارے سپریم کورٹ کے تابع ہیں۔

متعلقہ خبریں