اسلام آباد(نیوزڈیسک) الیکشن التوا کیس میں اٹارنی جنرل آف پاکستان کی جانب سے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی ۔ دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں بینچ مقدمہ نہ سنے۔اٹارنی جنرل کی 7 صفحات پر مشتمل متفرق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ازخودنوٹس کیس نہ سننے والےججزپر مشتمل عدالتی بینچ بنایا جائے۔















