اہم خبریں

انتخابات التوا کیس؛ سپریم کورٹ کا 4 رکنی بینچ تشکیل،جسٹس فائز کے فیصلے پرعدالتی سرکلر جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے پنجاب اور کے پی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق کیس میں چار رکنی بینچ تشکیل دیدیا۔بینچ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے باقاعدہ کیس کی کاز لسٹ جاری کر دی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے پر سرکلر جاری کر دیا۔سرکلر کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین کے فیصلے میں آرٹیکل 184/3 پر آبزرویشن از خود نوٹس میں آتی ہیں۔سپریم کورٹ کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 2 رکنی بنچ کا فیصلہ صحافیوں سے متعلق ازخود نوٹس کے 5 رکنی بنچ کے فیصلے کے منافی ہے اور 2 ججز کا فیصلہ قانونی طور پر لاگو نہیں ہوگا۔عدالتی سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 2 ججز کا فیصلہ 5 رکنی بنچ کے فیصلے کے برعکس ہے، 5 رکنی بنچ قرار دے چکا ہے کہ ازخود نوٹس کا اختیار چیف جسٹس کے پاس ہے۔دوسری جانب، سپریم کورٹ نے آرٹیکل 184/3 کے مقدمات پر سرکولر بھی جاری کر دیا ہے جس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا فیصلہ سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کے فیصلے کے خلاف قرار دیا گیا ۔رجسڑار سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنا سرکلر جاری کر دیا ۔سرکولر کے مطابق جسٹس فائز عیسی کے فیصلے میں ازخود نوٹس کا اختیار استعمال کیا گیا اور اس انداز میں بینچ کے سوموٹو لینے کو پانچ رکنی عدالتی حکم کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔سوموٹو صرف چیف جسٹس آف پاکستان ہی لے سکتے ہیں اس لیے فیصلے میں دی گئی آبزرویشن کو مسترد کیا جاتا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا فیصلہ سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کے فیصلے کے خلاف ہے۔’دوججز کافیصلہ قانونی طور پرلاگو نہیں ہوگا‘:جسٹس فائز کے فیصلے پرعدالتی سرکلر جاری کردیا

متعلقہ خبریں