اہم خبریں

پاکستان کے مختلف شہروں میں گیس لوشیڈنگ ، سحری اور افطاری کی تیاری میں مشکلات کا سامنا

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کے مختلف شہروں بشمول لاہورکراچی، کوئٹہ، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ ،راولپنڈی میں سحری کے وقت گیس لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا۔شہریوں نے حکومتی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے عوام کیلئے باعث عذاب بن چکی ہے ۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی گیس لوڈشیڈنگ سے عوام تنگ آچکے ۔ اب سحری اور افطار کی تیاری بھی مشکل ہوگئی، سلنڈر پر کھانا پکائیں گے تو اس مہنگائی میں کیسے گزارا کریں گے۔ رمضان المبارک میں بھی ملک کے مختلف شہروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو سحری اور افطاری کے اوقات میں سخت مشکلاتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں