اہم خبریں

معاون خصوصی احتساب وداخلہ عرفان قادر عہدے سے مستعفی، وزیراعظم نے استعفیٰ منظور کرلیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی احتساب و داخلہ عرفان قادر عہدے سے مستعفی،وزیراعظم نے استعفیٰ منظور کرلیا، منظوری کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عرفان قادر نے معاون خصوصی احتساب و داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، جسے وزیر اعظم نے منظور کرلیا ، اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم شہبازشریف نے گزشتہ سال ستمبر میں عرفان قادر کو معاون خصوصی احتساب و داخلہ تعینات کیا تھا، اور بطور معاون خصوصی عرفان قادر کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر تھا۔

متعلقہ خبریں