اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی ۔ وکلائکی جانب سے عدالت پہنچنے میں دشواری کی شکایت پر چیف جسٹس نے کہا کہ میں بھی بڑی مشکل سے عدالت پہنچا ۔ عمران خان آرہے ہیں انہیں کیلئے سکیورٹی لگائی ہے ۔ عمران خان کے وکیل فیصل فرید نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان ضمانت کیلئے نکلتے ہیں تو فیک ایف آئی آر درج کرکے اٹھا لیا جاتا ہے ۔ وکیل نے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے گزشتہ دن کے بیان کی کاپی عدالت میں پیش کردی۔ چیف جسٹس نے مزید سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے عمران خان کیخلاف تمام کیسز کی تفصیل طلب کرلی ۔ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس کی حد تک تفصیلات طلب ، تفصیل کل تک فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔















