لاڑکانہ(نیوزڈیسک) ضمنی بلدیاتی الیکشن کا معاملہ ،سندھ کے 15 اضلاع میں پولنگ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی ،شام 5 بجے تک جاری رہے گی، جامشورو، بدین ، سکھر، سانگھڑ ، حیدر آباد اور لاڑکانہ کی یوسیز میں ضمنی الیکشن ہوگا۔ پولنگ کا عمل سست روی کا شکار، رمضان المبارک اور چھٹی ہونے کی وجہ سے تاحال چند ووٹ ہی کاسٹ ہو ئے، پولنگ اسٹیشن پر رش نہ ہونے کے برابر ہے ۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے امیدواروں میں جیت کے لیے میدان سج گیا۔















