راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) تندور سے ایک روٹی کم کیوں لائی،سوتیلے باپ نے تعش میں آ کر پانچ سالہ بچی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے یہ واقعہ تھانہ ریس کورس کے علاقے ڈھوک سیداں محلہ ملتانی میں پیش آیا جہاں خاور نامی ملزم نے اپنی سوتیلی بیٹی کو تندور پر تین روٹیاں لینے کے لیے بھیجا بچی دو روٹیاں لے کر جب گھر پہنچی تو باپ نے بچی پر مکوں اور تھپڑوں سے مارنا شروع کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ اس دوران بچی کی خیختی چلاتی رہی لیکن سنگدل باپ نے بچی کی ایک نہ سنی پولیس نے اہل علاقہ کی شکایت ہر ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ میڈیکل رپورٹ میں بچی پر تشدد ثابت ہوا ہےسی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ بچوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے،ملزم کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔















