اہم خبریں

سب سے طویل روزہ آئس لینڈ میں ،مختصر روزہ نیوزی لینڈ، چلی اور ارجنٹائن میں ہوگا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )دنیا بھر کے کئی ممالک میں آج سے رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا جب کہ کچھ ممالک میں کل پہلا روزہ ہوگا۔ روزے کے دوران مسلمان خود کو انتہائے سحر سے افطار کے وقت تک کھانے پینے سے روکے رکھتے ہیں۔ یہ اوقات ہر ملک میں علیحدہ علیحدہ ہوتے ہیں۔ آئیں جانتے ہیں دنیا کے کس ملک میں سب سے طویل اور کس ملک میں مختصر ترین روزہ ہوگا۔ سب سے طویل ترین روزہ آئس لینڈ میں ہوگا جو 18 سے زائد گھنٹوں پر محیط ہوگا اس کے بعد فن لینڈ، سکاٹ لینڈ، کینیڈا ہیں جہاں 17 سے 18 کا روزہ ہوگا۔ برطانیہ اور فرانس میں 16 سے 17 گھنٹے کا روزہ ہوگا جب کہ سوئٹزرلینڈ، اٹلی اور اسپین میں روزہ 15 گھنٹے کے لگ بھگ ہوگا۔سب سے مختصر روزہ نیوزی لینڈ، چلی اور ارجنٹائن میں ہوگا جو 12 گھنٹے کا ہوگا۔ پاکستان، بھارت اور انڈونیشیا وغیرہ میں 13 سے 14 گھنٹے کا روزہ ہوگا۔ خلیجی اور وسیع مشرق وسطیٰ کے ممالک میں بھی روزے 13 سے 15 گھنٹے کے درمیان ہوں گے۔

متعلقہ خبریں