اہم خبریں

عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام پر جوڈیشل کمیشن تشکیل

لاہور(اے بی این نیوز    )پنجاب حکومت نے عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام پر جوڈیشل کمیشن بنادیا۔اگر عمران خان پر حملے کی بات میں ایک فیصد بھی سچائی ہوگی تو ملوث لوگوں کو سخت سزا ملے گی،نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی تاریخ آگے لے جانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کا ہے، الیکشن کمیشن نے پنجاب کے علاوہ دیگر اداروں سےمشاورت کی تو سوچ سمجھ کر ہی فیصلہ کیا ہوگا۔نگراں وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان حملے کے بیان پر پنجاب حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنادیا جو تحقیقات کرے گا، اگر عمران خان پر حملے کے الزام میں ایک فیصد بھی سچائی ہوگی تو ملوث لوگوں کو سخت سزا ملے گی، اگر الزام درست ہے تو اس پر ایکشن ہونا چاہیے اگر غلط ہے تب بھی ایکشن ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں