اہم خبریں

عامر لیاقت کے بچوں نے رمضان کی آمد پر والد کے نام جذباتی پیغام جاری کر دیا

کراچی(اے بی این نیوز   ) عامر لیاقت حسین کی وفات کے بعد پہلے رمضان المبارک پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے دونوں بچوں کی جانب سے لکھے گئے پیغامات کو سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔مرحوم کے فرزند احمد نے والد کے نام ایک خوبصورت نظم لکھی ہے جس میں انہوں نے والد کے بچھڑ جانے اور انہیں اپنی دعاؤں میں ہمیشہ یاد رکھنے کا تذکرہ کیا ہے۔جبکہ دُعائے عامر نے اپنے والد کے رمضان ٹرانسمیشن کے ناظرین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ سب نے مجھے میرے مرحوم والد کے ساتھ ٹیلی ویژن پر بڑا ہوتے دیکھا ہے، اس لیے یہ انتہائی تکلیف دہ ہے کہ یہ والد کے بغیر ہمارا پہلا رمضان ہو گا، والد کو کھونے کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ خبریں