راولپنڈی ( اے بی این نیوز )رمضان المبارک کا پہلا روزہ عوام گیس سے محروم رہی، سحری کے وقت بھی چولہے تھنڈے پڑے رہے اور روزہ دار خوار ہو تے رہے، راولپنڈی ،اسلام ااباد سمیت متعدد شہروں میں سوئی گیس غائب رہی اور حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، راولپنڈی کے شہر و کینٹ کے مختلف علاقوں میں گیس نہ ہونے سے شہری پریشان میں مبتلا رہے،سرسید چوک، زمان سیکرٹریٹ، شاہ بی بی روڈ، راجپوت کالونی ، ندیم آباد، جہانگیر روڈ پر گیس غائب،ڈھوک چراغ دین، رحیم آباد، ڈھوک منگٹال، ڈھوک حسو، ہزارہ کالونی میں بھی گیس کی عدم دستیابی رہی، سحری کے بعد پہلے روزہ کو دن بھر بھی سوئی گیس غائب رہی اور خواتین افطاری کی تیاری کے لئے پریشان رہیں اور جو گیس آئی اس کا بھی پریشر بہت کم تھا،عوام نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ کم ازکم رمضا ن المبارک میں تو ہمیں گیس اور بجلی فراہم کی جائے۔















