اہم خبریں

کمرشل عمارتوں کے لیے چھتوں پر باغبانی کو لازمی قرار دیدیا گیا

لاہور(اے بی این نیوز    ) لاہور کو سرسبزو شاداب بنانے کا مشن، صوبائی دارالحکومت میں کمرشل عمارتوں پر باغبانی لازمی قرار دے دی گئی۔ایل ڈی اے نے نئے قوانین نافذ کر دیئے ، لاہور میں روف ٹاپ گارڈننگ کے لیے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم کر دی گئیں، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز میں روف ٹاپ گارڈننگ کے لیے مختص 25 فیصد ایریا کو بڑھا کر 50 فیصد کر دیا گیا، ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ نے اس ضمن میں پبلک نوٹس جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کو سرسبز و شاداب بنانے ،ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور لاہور ہائیکورٹ کے سموگ کے تدارک کے لئے دیئے گئے احکامات کو بجا لانے کے لیے ایل ڈی اے نے بڑا فیصلہ کر لیاکمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ روف ٹاپ گارڈننگ کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہو گی، روف ٹاپ گارڈننگ کے لیے جگہ مختص نہ کرنے اور گرینری نہ لگانے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں