اہم خبریں

مفت آٹے کی تقسیم نے ایک اور شخص کی جان لے لی

چارسدہ(اے بی این نیوز   )چارسدہ میں مفت سرکاری آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 40 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔بھگدڑ اور دھکم پیل سے متعدد افراد زخمی ہوئے، چار زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا۔ریسکیو ذرائع کےمطابق چارسدہ کے سستا بازار میں مفت سرکاری آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔شہریوں کا کہنا تھا کہ بازار میں آٹے کی تقسیم کے دوران ضلعی انتظامیہ کا کوئی اہلکار موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے بدنظمی ہوئی۔

متعلقہ خبریں