اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سازشی سائفر میں ناکامی کے بعد عمران خان کا یوٹرن امریکا تعلقات بحالی کیلئے ایک اور لابنگ فرم سے معاہدہ کرلیا۔ آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی و سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پرائےکنسلٹنٹ کیساتھ معاہدے کا مقصد پی ٹی آئی کے امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا ہے، ”سازشی سائفر“میں ناکامی کے بعد اب زور وشور سے ڈالرز میں اثرو رسوخ خریدا جا رہا، یہ فرم پی ٹی آئی رہنماؤں کی امریکی ”ڈسیشن میکرز“ کے ساتھ ملاقاتوں کا اہتمام کرے گی۔ شیری رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف نے من گھڑت بیرونی سازش کا بیانیہ بنایا، آڈیو لیکس میں ثابت ہوا یہ اپنی ذاتی سیاست کیلئے پاکستان کے مفادات کے ساتھ ’’ کھیلنے“ کا منصوبہ بنا رہے تھے، ان کا دوہرا معیار اور یوٹرن کئی بار بے نقاب ہو چکے ہیں۔
تحریک انصاف نے امریکہ میں اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کیلئے ایک اور لابنگ فرم کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ پرائے کنسلٹنٹ کے ساتھ معاہدے کا مقصد تحریک انصاف کے امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا ہے۔ "سازشی سائفر" میں ناکامی کے بعد اب زور و شور سے ڈالرز میں اثر و رسوخ خریدہ جا رہا۔1/3 pic.twitter.com/jO8YxI0rXM
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) March 23, 2023
انہوں نے کہا کہ متعلقہ فرم ان ملاقاتوں کے مواد کے حوالے سے بھی تحریک انصاف کو رہنمائی فراہم کرے گی، پی ٹی آئی پاکستان کے امریکا سے تعلقات داؤ پر لگا کر یہ اپنی تشہیر کیلئے لابنگ کمپنیز کی خدمات لے رہےہیں، عمران خان کو ان معاہدوں کے حوالے سے قوم کو وضاحت پیش کرنی ہوگی۔















