اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے آج حاضری سے استثنیٰ پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کردیئے۔۔خیال رہے کہ آج 4 مختلف کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی انسداد دہشت گردی عدالت اور بینکنگ کورٹ سمیت سیشن عدالت کے 2 کیسز میں پیشی تھی۔















