اہم خبریں

عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس آمد ، کارکنوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی، ضمانت منظور

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 4 مختلف مقدمات میں پیشی کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے۔ عمران خان مقدمات میں پیشی پر کارکنوں کی بڑی تعداد بھی کمپلیکس پہنچ گئی ، سابق وزیراعظم کی جوڈیشل کمپلیکس میں‌سماعت ، کار سرکار مٰیں مداخلت کے کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کرلی. جوڈیشل کمپلیکس کا دروازہ توڑ دیا اور بڑی تعداد میں جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہوگئے, جی 11 جوڈیشل کمپلیکس پر سکیورٹی کے انتظامات درہم برہم ، پی ٹی آئی کارکنوں نے تمام رکاوٹوں کو ہٹا دیا۔سکیورٹی اہلکار کارکنوں کو روکنے میں ناکام جس کے باعث عمران خان کو کمرہ عدالت کے اندر لے جانے میں دشواری کا سامنا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے بذریعہ سڑک اسلام آباد پہنچے، اس سے قبل عمران خان نے طیارے سے جانا تھا تاہم بعد ازاں روانگی کا پروگرام تبدیل کرکے بذریعہ موٹروے جانےکا فیصلہ کیا گیا۔متعدد بار طلبی اور بار بار استثنیٰ مانگنے کے بعد عدالت کے حکم پر عمران خان نے آج پیش ہونےکا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد میں 4 مختلف کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی انسداد دہشت گردی عدالت اور بینکنگ کورٹ سمیت سیشن عدالت کے 2 کیسز میں پیشی ہے۔ جی11 کورٹس اور کچہری میں عمران خان کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں