اسلام آباد(نیوزڈیسک)آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے4 برس مکمل ہونے پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نےآپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 4 سال مکمل ہونے پر پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا ۔۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارت نے پلواما فالس فلیگ آپریشن کے بعد بزدلانہ حملے کی کوشش کی، پاکستان نے جراتمندی سے بھارتی مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ 27 فروری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی پر امن قوم ہے، مسلح افواج وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ کسی بھی مہم جوئی کا بھرپورطاقت سے جواب دیا جائے گا۔
CJCSC, Services Chiefs & AFs of Pak pay tribute to the resilience of nation & resolve of AFs displayed during Operation Swift Retort. Under the pretext of false flag Pulwama attack, India stage managed a cowardly attack on a fictitious target. 1/3
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 27, 2023
واضح رہے کہ 27 فروری 2019 میں پلوامہ حملے کے جھوٹے پروپگینڈے اور کنٹرول لائن پار کرنے کی غلطی پر پاکستان نے بھارت کو “آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ” کی صورت میں کرارا جواب دیا تھا۔چار سال پہلے آج ہی کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دو بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے اور بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کرلیا تھا جس کے بعد ” Tea Is Fantasticبھارتی فضائیہ کی ناکامی کا استعارہ بن گیا۔
The daring, resolute & measured response from Pakistan thwarted Indian nefarious designs. Let this day be a reminder that while being a peace-loving nation, Pak AFs are ever ready, not only to defend every inch of motherland, 2/3
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 27, 2023















