اہم خبریں

شہریوں کا ناحق خون بہانے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہبازشریف

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد سزا سے بچ نہیں سکتے،شہریوں کا ناحق خون بہانے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔وزیراعظم نے بارکھان کے علاقے رکھنی بازار میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس جبکہ اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد سزا سے بچ نہیں سکیں گے، ناحق خون بہانے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔انہوں نے وزیراعلیٰ اور آئی جی پولیس بلوچستان سے رپورٹ بھی طلب کر لی اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔وزیراعظم شہباز شریف نے دھماکے میں جاں بحق افراد کی مغفرت، اہل خانہ کے لئے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

متعلقہ خبریں