اہم خبریں

راجن پورضمنی الیکشن آج ،آٹھ بجے سے پولنگ شروع، جدید آلات سے مانیٹرنگ

راجن پور(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پور میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ۔ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے محسن لغاری، (ن) لیگ کے عمار اویس لغاری، پیپلز پارٹی کے اختر حسن گورچانی اور دیگر کے درمیان مقابلہ ہے۔حساس پولنگ اسٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر جدید آلات سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس، ایلیٹ فورس، فوج اور رینجرز کی خدمات بھی طلب کی گئی ہیں۔قومی اسمبلی کی یہ نشست پی ٹی آئی کے رکن سردار جعفر لغاری کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔پنجاب حکومت نے امن و امان کی صورتحال اور تھریٹس کے پیش نظر درخواست کی۔الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

متعلقہ خبریں