اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جیل بھرو تحریک ، سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کی تاخیر پر ازخود نوٹس پر غور کرنے کیلئے وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔وزیراعظم کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس آج ہوگا۔اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاخیر پر لیے جانے والے ازخود نوٹس پر غور کیا جائے گا۔















