اہم خبریں

ملکی سیاست کیلئے آئندہ 72گھنٹے اہم، عدلیہ اہم فیصلے دے گی، شیخ رشید احمد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ آئندہ 72 گھنٹے ملکی سیاست میں بہت اہم ہوں گے قوم کو صرف عدلیہ سے ہی توقع ہےباقی سب سے مایوسی ہے عدلیہ ہی اس ملک کو بحران سے نکالے گی اور چوروں کو آئین کے شکنجے میں لائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی پریس کانفرنس قوم سے بیہودہ مذاق تھی غریب قحط سےمر گیاہےمہنگائی کاجن حکومت کو کھا جائے گا، شیخ رشید احمد نے کہا کہ 13پارٹیاں کسی صورت الیکشن نہیں چاہتیں صرف عمران خان الیکشن چاہتاہےIMFکی صدر بھی کہتی ہےامیروں کوسبسڈی دی ہےلاہورنےجیل بھروتحریک کاحق اداکردیاآل شریف زرداری فضل الرحمان کےعلاوہ سب پاکستان کےلیےپریشان ہیں اقتدارکےبھوکوں کاجمعہ بازارلگاہےآج2بجےلیاقت باغ پریس کلب میں خطاب کروں گا۔

متعلقہ خبریں