اہم خبریں

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمٰن مزاری نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات نہ کروانے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمٰن مزاری نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات نہ کروانے کا نوٹس لے لیا۔ فیفا کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئر مین ہارون ملک 27فروری کو طلب جبکہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کے شیڈول کا ایک ہفتے کے اندر اعلان کرنے کی ہدایت بھی کردی۔فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن پر پابندی عائد کیئے جانے کے بعد فیفا نےدسمبر2018میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات چھ ماہ کے اندر کروانے کیلئے نارملائزیشن کمیٹی قائم کی تھی،حمزہ خان کو اس کمیٹی کا چیئر مین نامزد کیا گیا تھا۔فٹبال فیڈریشن کے انتخابات نہ کروانے پر فیفا نے نارملائزیشن کمیٹی کے چیئر مین کو تبدیل کرتے ہوئے یہ ذمہ داری ہارون ملک کو سونپ دی۔فیفا کی نارملائزیشن کمیٹی چار سال گذرنے کے بعد بھی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات نہیں کروا سکی۔وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمٰن مزاری نے اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے فیفا کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئر مین ہارون ملک کو 27فروری کو طلب کرلیا ہے اور اسے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کے شیڈول کا ایک ہفتے کے اندر اعلان کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

متعلقہ خبریں