اہم خبریں

جب بھی ملک استحکام پکڑتا ہے عمران خان نیا تماشا لگا لیتے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک ملک کیخلاف ایک اور سازش ہے۔جب بھی حالات بہتر ہوتے ہیں تو عمران خان ایک نئے تماشے کا اعلان کردیتے ہیں۔ جیل بھرو تحریک کا آغاز ضمانت قبل از گرفتاری سے ہوا ، گزشتہ 9 ماہ سے ملک میں تماشا لگا ہوا ہے۔ پی ٹی آئی نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔ نا اہلوں اور نالائقوں نے ملک پر4 سال حکمرانی کی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان توشہ خانے کے چور ہیں وہ ہائی کورٹ، ایف آئی اے ، سپریم کورٹ سمیت کہیں پیش نہیں ہوتے۔وزیراطلاعت کا مزید کہنا تھا کہ گھریلو خاتون کے جادو ٹونے نے ملک کو تباہ کیا ہے۔ فرح خان اس گھریلو خاتون کی فرنٹ ویمن ہے۔ گھریلو خاتون توشہ خانہ کی گھڑیاں اور القادر ٹرسٹ کی زمین فروخت کرتی رہی۔ اگر یہ سب کچھ نہیں کیا تو پیش ہوں اور بتائیں گھریلو خاتون ہوں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے وزارت عظمیٰ کے منصب پر بیٹھ کر ریاستی طاقت کا استعمال کر کے اپنی جیبیں بھریں۔ اس ٹولے نے اپنے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالا۔ سرکاری خزانے کو استعمال کر کے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف پروپیگنڈا کیا۔ تمام ریاستی طاقت ہونے کے باوجود یہ اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف ایک ڈھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے۔انہوں نے کہا چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا۔ اگر ذاتی وجوہات نہیں تھیں تو وہ استعفی میں اس کا ذکرضرور کرتے۔

متعلقہ خبریں