اسلام آباد (اے بی این نیوز )اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس ون میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا،قطر سینٹر سے میڈیکل کرواکر آنے والے شخص کو مسلح ملزمان نے ٹانگ میں گولیاں مار دیںواقع خاندانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ملزمان اور زخمی کا تعلق صوابی سے ہے، پولیس تھانہ آبپارہ پولیس نے واقع کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔















