اہم خبریں

پاکستان اور لتھوانیا کے مابین سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر مذاکرات

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے لتھوانیا کی پارلیمنٹ کا دورہ کیا اور لتھوانیا کی آزادی کی جدوجہد میں شہید ہونے والوں کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ قبل ازیںوزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی لیتھوانیا کے وزیر خارجہ گیبریلس لئنڈسبرگس کے ساتھ ملاقات کی،دو طرفہ تعلقات، بشمول تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر مذاکرات کیے۔دونوں وزراء کے مابین علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہء خیال کیا،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور لیتھوانیا کے وزیر خارجہ گیبریلس لئنڈسبرگس نے دوطرفہ مشاورتی میکنزم کے قیام سے متعلق معاہدے پر بھی دستخط کیے۔وزیر خارجہ لیتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس کے تاریخی دورے پر ہیں۔ یہ کسی بھی پاکستانی وزیر خارجہ کی طرف سے بالٹک علاقے کا پہلا دورہ ہے۔

متعلقہ خبریں