اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزارتِ مذہبی امور کے زیر انتظام 38واں سالانہ مقابلہ حفظ قرآن و حُسنِ قرأت بدھ کے روز منعقد ہو گا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور تمام صوبوں سے نامزد حفاظ کرام اور حافظہ خواتین و بچیاں اسلام آباد پہنچ گئیں،تحصیل، ضلع اور صوبے کی سطح پر کامیاب ہونے والے 70 امیدوار مقابلے میں حصہ لیں گے،عمر کے لحاظ سے حفظ قرآن اور حُسن قرأت کی کل 10 کیٹیگریوں کے درمیان مقابلہ ہو گا،جمعرات کے روز تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا جائے گا،وزیر مذہبی امور انعام پانے والوں کوساڑھے 22 لاکھ مالیت کے انعامات اور تعریفی اسناد دیں ،فاتحین کو عالمی سطح کے حفظ قرآن اور قرأت کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملے سکے گا۔















